گوجرہ (ڈاکٹر عبدالشکور سے) موٹر وے ایم فور پر سینئر پٹرولنگ آفیسرقمر حیات نے شہریوں اور موٹر وے پر سفر کرنے والے ڈرائیورز حضرات کے نام اہم پیغام جاری کردیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر وہ ڈرائیور سفر کریں جن کے پاس باقاعدہ ڈرائیونگ لائسنس ہو اور ٹرانسپورٹ مالکان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے ڈرائیورز کو چیک کریں اور ان کا باقاعدہ طور پر میڈیکل کروانے کے بعد ان کو ڈرائیونگ کرنے دیں شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ موٹر وے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے ان کی نشان دہی کریں جو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرتے ہیں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکے
