اس سے قبل بھی اسرئیلی فضائیاں کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں فلسطین کی دوسری سب سے بڑی عمارت تباہ ہو گئی تھی جس میں بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر بھی موجود تھے۔
اسرائیل(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، اسلامی یونیورسٹی کی 6 منزلہ عمارت تباہ ہو گئی گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر فضائی بمباری جاری ہے،جس کے نتیجے میں اسلامی یونیورسٹی کے زیر استعمال عمارت زمین بوس ہو گئی ہے ۔اس سے قبل بھی اسرائیلی فضائیاں کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں فلسطین کی دوسری سب سے بڑی عمارت تباہ ہو گئی تھی، جس میں بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر بھی موجود تھے۔اسرائیل کے راکٹ حملوں شہادتوں کی تعداد 212 ہوگئی ہے، جبکہ حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملے میں 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے۔اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں زمین بوس ہونے والی اسلامی یونیورسٹی کی عمارت میں خوش قسمتی سے کوئی شہادت نہیں ہوئی۔حملے کے وقت طلبا اور عملہ یونیورسٹی میں موجود نہیں تھا۔ غزہ میں آٹھ روز سے جاری اسرائیل کی بمباری میں شہادتوں کی تعداد 212 ہوگئی، شہید ہونے والوں میں 61 بچے، 35 خواتین اور 16 بزرگ شامل ہیں جب کہ 1400 سے زائد زخمی ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں میڈیا ہاؤسز سمیت 3 کثیر المنزلہ عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔دوسری جانب غزہ سے حماس نے بھی اسرائیلی علاقے پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں 10 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے جب کہ لبنان کی جانب سے بھی اسرائیلی سر زمین پر راکٹ داغے گئے۔ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے چوتھی بار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ٹیلی فون کیا ہے اور غزہ میں سیز فائر کی حمایت کا یقین دلایا ہے جب کہ امریکی صدر نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کی منظوری بھی دیدی ہے جس پر مسلم رکن پارلیمنٹ الہان عمر نے شدید احتجاج کیا ہے۔دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے امریکا کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرکے اپنے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگ لئے ہیں۔واضح رہے کہ روس کی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو وارننگ دی ہے کہ روس اسرائیل کے خلاف اعلانِ جنگ کر سکتا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین میں ہونے والے پر تشدد واقعات کو فوراً روکا جائے جن میں بچوں سمیت بڑی تعداد میں پُرامن افراد کی جانیں گئی ہیں، مسئلے کا حل اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں تلاش کیا جائے۔
