اس موقع پر عید ملن پارٹی نارتھ کراچی میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین وکیل و چیئرمین اسٹار لائرز فورم حاجی محمد سلمان خان نے اپنے والد کریم بخش اوراپنے تمام بھائیوں،بہنوئی، کزن،رشتہ داروں سمیت علاقے کی معزز شخصیت سے عید ملے۔عید ملن پارٹی نارتھ کراچی میں منعقد ہوئی جس میں حاجی محمد سلمان خان کے والد کریم بخش خان،چچا حاجی عبدالعزیز خان ،چھوٹے بھائی محمد اسلم کریم وکیل،،صاحبزادے محمد نعمان سلمان خان بھائی ،بہنوئی غوث بخش خان بھائی،بہنوئی تحسین نواز،داماد عمران خان ،کزن ظفرخان ،پیارے دوست آیاز ڈہرچھوٹے بھائی محمد ابراہیم ،محمد علی،محمد عدنان،صحافی بھائی شاہد عباسی بھائی،سراج صابری بھائی،محمد نعمان اسلم،زیشان رند،محمد فرحان سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس خوشی کے موقع پر حاجی محمد سلمان خان بھائی نے اپنے والد سمیت تمام بھائیوں،رشتہ داروں اور پیارے دوستوں کے ساتھ عید ملن کا کیک کاٹا،چائے اور کولڈ ڈرنک کا بھی بندوبست کیاگیا اور اس موقع سب میں عیدی بھی تقسیم کی جس پر تمام افراد کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور خوب خوشی کا جشن منایا۔ اس موقع پر حاجی محمد سلمان خان کے والد کریم بخش نے کہاکہ آج ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے کیونکہ ان کے تمام بیٹے، داماد،ان کا بھائی حاجی عبدالعزیزخان ،ان کے پوتے،ان کے نواسے اور رشتہ دار بھی موجود ہیں اور اس محفل کا چاند میرا بڑا بیٹا حاجی محمد سلمان خان ایڈوکیٹ ہے جو خود تو ماشااللہ بڑا آدمی بنا ساتھ میں میرے دیگر بیٹوں کو بھی اعلی عہدوں پر پہنایا۔کریم بخش خان نے مزید کہاکہ میری دعا ہے کہ میرے تمام بیٹے اور تمام رشتہ دارآپس میں اسی طرح ہنسی خوشی زندگی گزاریں اور اللہ تعالی ان سب کو نظر بد سے بچائے۔اس موقع پر حاجی محمد سلمان خان نے کہاکہ انشائ اللہ وہ اس طرح کی ہر تقریبات میں شرکت کرکے اپنے چھوٹے بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے اور ہر مشکل کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ان کی ترقی کے لئے بھی دعا گو ہیں ۔محمد اسلم خان نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ والد صاحب اور بڑے بھائی حاجی محمد سلمان خان کا مجھ سمیت تمام بھائیوں پر شفت کا ہاتھ موجود ہے جس کی بدولت ہم سب ترقی کی طرف گامزن ہیں اور آج ہم جو کچھ بھی ہیں وہ اپنے بڑے بھائی حاجی محمد سلمان خان کی کوششوں کی بدولت ہیں جنہوں نے ہمیں ہر موڑ پر ترقی دلائی اور ہم انشائ ان کی نگرانی میں کام کرتے رہیں گے۔غوث بخش خان نے کہاکہ شرپسند عناصراور ہمارے اپنے ہی رشتہ داروں نے ہمیں لڑانے کی بہت کوشش کی اور اب بھی اپنی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں ہر مقام پر رسوائی اور ذلت کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کواحتیاط کرنا ہوگی کیونکہ آستین کے سانپ کسی بھی وقت حملہ کرسکتے ہیں لہذا ہم سب اب ایک ہیں اورایک رہیں گے ۔تحسین نواز نے کہاکہ خاندان میں بہت لڑائیاں ہوگئیں ہیں اب انشائ تمام اختلافات بھلاکر صرف اور صرف ترقی کی طرف گامزن رہیں گے ۔محمد علی نے کہاکہ اب اگر ہمارے خاندان کی طرف کسی نے بھی میلی آنکھ اٹھا کر دیکھی تو ہم ان کی آنکھیں نوچ لیں گے لہذا سازشی عناصر اپنی مشکوک حرکتیں فوری بند کریں ورنہ اس کا جواب انتہائی خطرناک ہوسکتاہے اب ہم سب ایک ہیں اور اپنے بڑے بھائی حاجی محمد سلمان خان کے نقش و قدم پر چلیں گے۔اس موقع پر ،محمد عدنان سمیت دیگر رشتہ داروں نے بھی عید ملن پارٹی پر اپنی خوشی کااظہار کیا۔
