فلسطینی اس انتظار میں ہیں کہ کوئی صلاح الدین ایوبی جیسا آئے قبلہ اول اور انکا دفاع کرے, ذیشان شاہ

Spread the love

مسلم امہ کا افسوسناک رویہ قابل فکر ھے۔رہنما مسلم لیگ ق

سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ق مرکزی صدر و چیف آرگنائزر یوتھ ونگ یو اے ای متحدہ عرب امارات ذیشان شاہ نے کہا کہ فلسطینی عوام اکیلی نہیں پاکستانی عوام انکے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطینی انتہائی بہادری سے اسرائیلی ظلم وبربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اس انتظار میں ہیں کہ ھے کوئی صلاح الدین ایوبی جیسا آئے جو ظلم کے خلاف آواز بلند کرے،اور اسرائیلی مظالم سے انکا دفاع کرے اللہ پاک فلسطین پر اپنا رحم فرمائے، قبلہ اول کے دفاع اور اسکی سر زمین پر جس طرح بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے اس پر مسلم امہ کا افسوسناک رویہ قابل فکر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں