انجمن سپاہ عباس کے عہدہ داران کا اجلاس

Spread the love

گوجرہ ، نواحی چکنمبر 180 گ ب میں انجمن سپاہ عباس کے زیر انتظام امام بارگاہ قصر عباس میں ہنگامی اجلاس علاقہ بھر سے بانیان مجالس ، لائسنس داران ، متولیان امام بارگاہ کی شرکت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

گوجرہ ( نمائندہ خصوصی ) تفصیلات کے مطابق نواحی چک نمبر 180 گ ب میں 16،05،2021 کو انجمن سپاہ عباس کے عہدہ داران کا اجلاس زیر صدارت سید نثار احمد شمسی آف اٹھوال ، اور زیر سرپرستی سرپرست اعلی انجمن سپاہ عباس محمد شفقت حسین ھوا منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر کے عزاداری کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ، خصوصاً امام بارگاہ قصر عباس180 گ ب کے جلوس ہائے 9 اور 10 محرم الحرام و 20 صفر کے بارے میں بحث و تمہید ہوئی تحصیل گوجرہ ، ٹوبہ ، مریدوالہ ذیل ، مونگی ذیل ، علاقہ نیا لاھور ، کے بانیان مجالس و لائسنس داران ، متولیان امام بارگاہ نے متفقہ طور پر قرار داد پاس کی کہ جو جلوس ہائے ہائی کورٹ نے حکیم غلام انور کے حق میں بحال کئے ہیں ہم ان عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں حکیم غلام انور کے ساتھ ہیں اور ہم عدالت عالیہ کے احکامات کا مکمل احترام کرتے ہیں اس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں