کھیوڑہ (راشدخان)
جناب صدرووذیراعظم پاکستان ۔ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کے مزدور آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔
یکم مئی کا دن پوری دنیا میں مزدورں کے دن کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔۔ ضلع جہلم میں واقع قدیم سیمنٹ جو ڈنڈوٹ سیمنٹ کے نام سے ایک پہچان رکھتی ہے کا پلانٹ گزشتہ آٹھ ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مزدور بے روزگار ہوکر گھروں میں بیٹھے ہیں اور لاک ڈاون کے اس کڑے وقت میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔۔ہم اپنی تمام صحافتی اور سماجی برادری کی جانب سے نئے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس فیکٹری کے مالکان جو آپ کے کابینہ کے رکن فروغ نسیم صاحب کے بھائی اور ان کے شراکت دار گورنر پنجاب محمد سرور صاحب ہیں کو خصوصی طور پر مزدوروں کے بقایاجات ادا کرنے کے لیے زور دیا جائے۔۔اور اس بند پلانٹ کو چلا کر مزدوروں کے گھروں کے چولہے جلانے کا بندبست کروایا جائے۔۔آپ کی ذرا سی کاوش سے بلواسطہ اوربلاوسطہ ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا اور نئے پاکستان کا مزدور آپ کو دعاہیں دے گا۔۔۔شکریہ