یکم مئی یوم مزدور,جیتنے سے پہلے ساڈا حق اتھے رکھ کہنے والے وزارت کے مزے لوٹ رہے ہیں

Spread the love

کھیوڑہ (راشدخان). . . یکم مئی یوم مزدور ۔۔جیتنے سے پہلے ساڈا حق اتھے رکھ کہنے والے وزارت کے مزے لوٹ رہے ہیں۔وزیر موصوف کے حلقے میں ڈنڈوٹ سیمنٹ کے مزدور تقریبا آٹھ ماہ سے بے روزگار ہیں اور اب مزدوروں کے گھر میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔۔الیکشن کے دنوں کی قربتیں اور موصوف کے پاس وقت ہی نہیں۔۔مرزا محمود جہلمی تفصیلات کے مطابق یکم مئی کے حوالے سے سابق امیدوار قومی اسمبلی مرزا محمود جہلمی نے حلقہ NA-63کے حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈوٹ سیمنٹ کے مزدور بے یارومددگار کسی مسیحا کے منتظر ہیں جب کہ ان ہی کے ووٹوں سے منتخب ہو کر وزارت کے مزے لوٹنے والے فواد چوہدری صاحب اپنی ہی دنیا میں مگن ہے کتنے افسوس کی بات ہے کہ وفاقی وزیر کے حلقے کی حالت ایسی ہے کہ دیکھ کر رونا آتا ہے دن بادن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ویسے ہی غریب مزدور کا جینا محال کیا ہوا ہےاس پر ایسے مزدور جو کئی کئی ماہ سے گھروں میں بیٹھے ہیں اور اوپر سے لاک ڈاون کیوجہ سے کوئی دوسرا کام بھی نہیں ہے۔۔ مزدور کا حق حکومتی عہداران اور ان کے رشتے داروں نے مار رکھا ہے انہیں ان کا حق دلوانے کی ڈیوٹی کس کی بنتی ہے فواد چوہدری صاحب عوام کے کٹھرے میں کب حاضر ہونگے ڈنڈوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں