ملاقات میں گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اور حالیہ وفاق سے منظور شدہ میگا منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد خالد خورشید کی ملاقات ملاقات میں گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اور حالیہ وفاق سے منظور شدہ مختلف میگا منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ اور کابینہ اراکین کو گلگت بلتستان کی تعمیرو ترقی کے لئے وفاق سے میگا منصوبے منظور کرانے پر مبارکباد دی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور اس کی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور اس کی ٹیم گلگت بلتستان کو مثالی صوبہ بنانے کے لئے ہمہ وقت اپنا بہترین کردار ادا کر رہے ہیں اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے کم وقت میں ہی محکمہ سیاحت، برقیات اور دیگر محکموں کو مختلف منصوبوں کے ذریعے مضبوط کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔گلگت بلتستان حکومت کی کاوشوں کی وجہ سے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لئے لاہور اور کراچی سے سکردو کے لئیے فلائیٹس آپریٹ کرنے میں کامیاب ہوئی۔
اسی طرح گلگت بلتستان کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں غیر معمولی اضافہ بھی وزیر اعلیٰ اور اس کی ٹیم کی مرہون منت ہے۔گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی بہترین اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی ممکنہ پھیلاؤ پر قابو پایا گیا اور کورونا کے مریضوں کو صحت کے بہترین وسائل مہیا کیا گیا۔
