جہلم تھانہ صدر کے علاقہ چکوڑہ میں اندھا دھند فائرنگ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم تھانہ صدر کے علاقہ چکوڑہ میں اندھا دھند فائرنگ،2 نوجوان زخمی، زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کے علاقہ چکوڑہ میں واسب، ڈاکٹر برکات، کاشف، علی شان، عثمان وغیرہ جو کہ گھات لگائے بیٹھے تھے نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 نوجوان بھائیوں کو شدید زخمی کر دیا، زخمیوں میں 2 سگے بھائی محمد عرفان، شاہد محمود پسران محمد زمرد شامل ہیں۔زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں حقیقی بھائی ہیں، وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور تھانہ صدر کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو کے عملے نے دونوں زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں