جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم محکمہ سوئی نادرن گیس کے شعبہ سیلز کے انچارج عبدالغفارخان جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، مرحوم عبدالغفارخان کا تعلق لکی مروت سے تھا، ڈرائیور شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوئی نادرن گیس جہلم میں تعینات عبدالغفارخان جو کہ شعبہ سیلز کے انچارج تھے گزشتہ روز میٹنگ کے سلسلہ میں راولپنڈی جا رہے تھے کہ سوہاوہ کے مقام پر گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں شعبہ سیلز کے انچارج عبدالغفار خان کی روح پرواز کر گئی جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علاج معالجہ کی غرض سے منتقل کر دیا گیا، مرحوم عبدالغفارخان خوش اخلاق، فرض شناس انسان تھے مرحوم کی میت ان کے آبائی علاقہ لکی مروت میں بھجوادی گئی۔
