ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے، لوگوں کے چہروں پر مایوسی اور اضطراب ہے، مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام سے راتوں کی نیند چھین لی ہے، جب تک عام آدمی کو اس کے حقوق نہیں مل جاتے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور بدامنی کا خاتمہ نہیں ہو سکتا، عوام کو تعلیم صحت اور روزگار کے مواقع ملیں تو آئین شکنی خود بخود ختم ہو جائیگی، اس موقع پر تحصیل جہلم سے آئے ہوئے لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں