گوجرہ بااثر افراد سرکاری زمین پر قبضہ کر کے پلاٹ بنا کر بیچنے میں مصروف

Spread the love

گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے) تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقعہ نواحی چک نمبر 357 ج ب میں بااثر افراد سرکاری زمین پر قبضہ کرکے پلاٹ بنا کر بیچنے میں مصروف بااثر افراد کی جانب سے غریب عوام پر تشدد کرکے ان کے بنے بنائے گھر چھین کر بیچ دیتے ہیں چند روز پہلے اسی وجہ سے دو گرپوں میں آتشین اسلحہ سے فائرنگ بھی کی گئی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا مگر انتظامیہ کی ملی بھگت سےالیاس نامی شخص سرکاری زمیں کو پلاٹ بنا کر بیچ رہا ہے جبکہ انتظامیہ کی غفلت اور لا پرواہی سے اسی گاؤں میں پھر سے خاندانی جھگڑے دوبارہ سے جنم لے سکتے ہیں وزیر اعلی پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے علاقہ مکینوں نے مدد کی اپیل کی ہے کہ اس واقع کا سختی سے نوٹس لے کر سرکاری زمیں واگزار کروائی جائے اور قبضہ مافیہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے تاکہ دو خاندانوں میں کسی بھی قسم کے لڑائی جھگڑے سے بچایا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں