جہلم پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ 2 دھڑوں میں تقسیم

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +رانا نوید الحسن)جہلم پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ 2 دھڑوں میں تقسیم، مسلم لیگ ن کی ضلعی تنظیموں کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم میں دھڑے بندی ختم کروانے میں بری طرح ناکام، 2018 کے انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم میں تنظیمی عہدوں کی لڑائی میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے 2 لیگی تنظیمیں آمنے سامنے آچکی ہیں، دونوں تنظیموں کے عہدیداران اپنی طاقت شو کرنے کے لئے کارکنوں کو جمع کرکے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے بھرپور مظاہرے کرتی دکھائی دیتی ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کا کہنا ہے کہ قیادت کو کردار ادا کرتے ہوئے دونوں تنظیموں کو یکجا کرنا ہوگا تاکہ مسلم لیگ ن کے ورکرز، کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے اور ن لیگی ورکرز کھینچا تانی کی بنائے نواز شریف کے سپاہی بن کر ن لیگ کی بہتری کے لئے کردار ادا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں