جہلم سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں 10 جون سے بائیومیٹرک حاضری لگانے کے احکاما ت جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں 10 جون سے بائیومیٹرک حاضری لگانے کے احکاما ت جاری، بائیو میٹرک حاضری کو آئی جی دفتر سے مانیٹرکیا جائیگا،تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کیلئے بائیومیٹرک حاضری لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر فوری عملدآمد کرتے ہوئے جہلم سمیت پنجاب کے تمام تھانوں، دفاتر،یونٹس اور پولیس لائنز میں بائیومیٹرک ڈیوائس نصب کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ حالیہ کورونا لہر کے دوران بائیو میٹرک حاضری کا نظام بند ہونے سے پولیس ملازمین من مرضی سے ڈیوٹی پر آتے تھے جس کی شکایات موصول ہونے پر آئی جی پنجاب نے تحریری حکم دیا ہے کہ تمام ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لگائی جائے اور اس ضمن میں آئی جی دفتر سے بائیومیٹرک ڈیوائسز منگوائی جائیں اور 10 جون تک ڈیوائسز میں پولیس فورس کا ریکارڈ فیڈ کیاجائے گا اور 10 جون کے بعد مینوئل حاضری کو غیر حاضری تصور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں