پیپلزپارٹی کو کوئی شوکاز نہیں بھیجا صرف و ضاحت طلب کی تھی۔سربراہ جے یو ائی ف
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سربراہ جے یوآئی ف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے عمل پر نادم ہے، جلد پی ڈی ایم کا حصہ بن جائے گی، پیپلزپارٹی کو کوئی شوکاز نہیں بھیجا صرف وضاحت طلب کی تھی، خط ہم نے لیک نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے خود اپنی عزت نفس کا سودا کیا۔ انہوں نے جامعہ قادریہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کی ایک اے پی سی کا انعقاد کیا جائے گا۔مدارس کی اے پی سی کے انعقاد کا مقصد سازشوں کو روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ دھاندلی زدہ حکومت عام آدمی کے حقوق غصب کر رہی ہے۔ حکومت مخالف مہم کے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں۔ حکومت کو عوامی سپورٹ پر گھر بھیجیں گے۔ پی ڈی ایم کا چار جولائی کو سوات اور 29 جولائی کو کراچی میں اجتماع ہوگا، پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے، کورونا کی وجہ سے ملنے والے پیسوں پر حکومت اترا رہی ہے۔ ملک دشمن پالیسی مشرف نے بنائی تھی، پینٹا گون بھی کہتا ہے پاکستان نے ہماری بات مان لی ہے۔ گلگت بلتستان کے بعد کشمیر کے انتخابات میں بھی مداخلت کی جارہی ہے۔ سربراہ جے یوآئی ف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کسی داخلی معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔مجھے کسی سیاسی جماعت میں جھانکنے کی ضرورت نہیں، پوری مسلم لیگ ن کو ایک جماعت سمجھتے ہیں۔ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو شوکاز نہیں بھیجا تھا وضاحت طلب کی تھی،ہم خط لیک نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے خود اپنی عزت نفس کا سودا کیا۔ پیپلز پارٹی اپنے کیے پر نادم ہے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ بنے گی۔
