پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو جھوٹے دلاسوں اور ملک کو تباہی کی سوا کچھ نہیں دیا,چودھری راشد گھرمالہ

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری راشد گھرمالہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو جھوٹے دلاسوں اور ملک کو تباہی کی سوا کچھ نہیں دیا کرپشن سے پاک نیا پاکستان پاکستان کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی حکومت کے وزراء خود کرپشن میں ملوث ہیں پاکستان کی باشعور عوام کو مزید دلفریب نعروں خلاصوں اور جھوٹی تسلیوں سے بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ بہت جلد نااہل، نا تجربہ کار کرپشن میں ملوث جبری مسلط کئے گئے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کے ناکام وزراء کو گھر روانہ کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملکی خوشحالی سمیت عوام کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے،ناکام زیر اعظم پاکستان عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی بدولت وطن عزیز نہ صرف بحرانوں کا شکار ہے بلکہ ملک کا پڑھا لکھا نوجوان حکومتی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے بے روزگار ہے غریب آدمی 2 وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے امیر غریب یہاں تک کہ مزدور طبقہ کو بھی پریشان حال کر رکھا ہے عوام تھک گئی ہے اور وہ اس نااہل حکومت سے نجات چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں