عوامی شکایات پر میونسپل میٹ انسپکٹر ڈاکٹرمشتاق عالم نے م3 قصائیوں اور 5 پولٹری مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے

Spread the love

گلگت (پ ر) عوامی شکایات پر میونسپل میٹ انسپکٹر ڈاکٹرمشتاق عالم نے م3 قصائیوں اور 5 پولٹری مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے، جبکہ دو درجن سے زائد پولٹری مالکان اور قصائیوں کونوٹسز جاری کئے آئندہ محتاط رہیں، انتظامی رٹ کو چیلنج نہ کریں، ورنہ جیل کی سزا کیلئے تیار رہیں یہ باتیں سوموار کے رو ز شہر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے جانب سے قصاب اور پولٹری شاپس مالکان کے جانب سے غلط بیانی، کم وزن، اور مہنگاگوشت کی فروخت سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی شکایات کے حل کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے موقع پر کیا، اس موقع گوشت خریداروں کی جانب سے خریدے گئے گوشت ثبوت کے طور پرپیش کیے جس میں وزن میں کمی، زائد پیسوں کی وصولی سمیت پرائس کنٹرول لسٹ کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر 3 قصائیوں اور 5 مرغی فروشوں پر بھاری جرمانہ کرتے ہوئے دیگر کو نوٹسز جاری کئے اس موقع پر ڈاکٹر نے کہا کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہدایات پرمن و عن عملدرآمد عمل کرتے ہوئے خودساختہ مہنگائی اور زائد منافع خوری پر کسی کو رعائت نہیں دیں گے عوامی مسائل کے حل کیلئے میونسپل ایڈ منسٹریشن اپناکردار جاری رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں