وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ’خدمت آپ کی دھلیز پر‘ پروگرام کا دوسرا مر حلہ آج سے شروع

Spread the love

ساہیوال( ساہیوال سے آصف ندیم) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ’خدمت آپ کی دھلیز پر‘ پروگرام کا دوسرا مر حلہ آج سے شروع ہو گیا ہے جس دوران بلدیاتی ادارے ڈویزن کے تمام شہروں اور قصبات میں سیوریج لائنوں، مین ھولز اور پبلک ٹوئلٹس کی مکمل مرمت و صفائی کا کام کریں گے۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے پروگرام کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کے پہلے ہفتے کے دوران ڈویژن کے تینوں اضلاع میں گلی محلوں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھانے کی 86700 کاروائیاں کی گئیں جس میں 18370ضلع ساہیوال، 39271ضلع اوکاڑہ اور 29053کاروائیاں ضلع پاک پتن میں کی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے ہفتے کے دوران عوام نے صفائی سے متعلق 394شکایات بھی درج کروائیں جس میں سے 282کو اسی روز حل کیا گیا۔ کمشنر نادر چٹھہ نے تمام بلدیاتی اداروں خصوصاً میٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال پر زور دیا ہے کہ وہ دوسرے ہفتے کی کاروائیوں میں بھی عوام کا تعاون حاصل کریں اور روزانہ کی بنیاد پر سیوریج لائنوں کی صفائی جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’خدمت آپ کی دھلیز پر‘ پروگرام وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے عوام کے لئے شہری سہولیات میں بہتری لانے کے عزم کا عکاس ہے جس کے لئے تمام متعلقہ ادارے محدود وسائل کے باوجود سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گلی محلے اور شہر کو صاف ستھرا رکھنا صرف بلدیاتی اداروں کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ شہریوں پر بھی فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنے شہر کی صفائی میں انتظامیہ سے تعاون کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں