ساہیوال میڈیکل کالج کے نئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راﺅ رشید قمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Spread the love

ساہیوال ( )ساہیوال میڈیکل کالج کے نئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راﺅ رشید قمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،وہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں شعبہ اوتھلمالوجی کے پروفیسر تعینات ہیں -کالج پہنچنے پر فکیلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر عطا لطیف ،پروفیسر ڈاکٹر زاہد ستار ،پروفیسر ڈاکٹر محمد امین ،ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹر اختر محبوب ،ڈاکٹر نثار احمد سعیدی،ڈاکٹر ریئس عباس لیل ،ڈاکٹر محمد رضوان ،ڈاکٹر احمد ذیشان اور ڈاکٹر ہارون گیلانی کے علاوہ عملے کے دوسرے ارکان نے انہیں خوش آمدید کہا – پروفیسر ڈاکٹر راﺅ رشید قمر نے کالج کے مختلف حصے دیکھے اور کلاسز میں طلبا و طالبات سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بات چیت کی، سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی کی کالج کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ کالج کے جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں