آج جہلم میں‌مزید کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ضلع بھر میں 11 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے.محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 94578 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2354 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔گزشتہ روز مزید 1 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے۔اب تک کل 2276 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 33417 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 872 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.70 ہے۔ ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2757 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 75473 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں