جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی پروفیشنل کمانڈ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تھانہ چوٹالہ پولیس کی بڑی کاروائی،بین الصوبائی 3کس منشیات فروش اسمگلر گرفتار، 15کلوچرس،5کلو افیون،رائفل222،پسٹل9MMمعہ راونڈز،گاڑی اور رقم 17ہزار روپے سے زاہد برآمد،تفصیلات کے مطابق انسپکٹر محمد نواز ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم اقبال،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شفیق اور ان کی ٹیم نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے مشکوک کار کو روکا جس میں 3ملزمان سوار تھے گاڑی سبز نمبر پلیٹ4813برنگ سیاہ کو چیک کیا جس کی ڈرائیونگ سیٹ ملزم 1۔محمد کاشف ولد زاہد شاہ ساکن ڈھری چر چوڑ ضلع مردان جس کے قبضہ سے 1عددموبائل فون اور رقم مبلغ1100روپے برآمد،2۔محمد رفیق ولد گوہر علی ساکن ضلع پشاور جس کے قبضہ سے 15کلو چرس گردہ نما،رائفل222بور،پسٹل9MMمعہ راونڈزاور رقم مبلغ8700روپے برآمد،3۔شیر علی ولد محبت خان ساکن ضلع پشاور لے قبضہ سے 5کلو افیون،2عددموبائل فونز اور رقم مبلغ7400روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشاکر حسین داوڑ کی جانب سے ایس ایچ اور تھانہ چوٹالہ،تفتیشی افسران اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش۔
