جہلم میں‌آج مزید 1 فرد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روزمزید 1 فرد کی کورونا رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ضلع بھر میں گزشتہ روز مثبت کیسیز کی شرح %0.27 رہی۔اس وقت ضلع بھر میں 7 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 94799 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2355 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ اب تک کل 2281 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 33692 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 873 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوچکی ہیں اور کورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.67 ہے۔ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اب تک 2786 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 78929 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگا دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں