ساہیوال(آ صف ندیم ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال کی نگرانی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے اورسائیڈویومررنہ ہونے کی وجہ سے ہونیوالے حادثات سے بچاؤ کیلئے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ساہیوال میں آگاہی لیکچرکااہتمام کیاگیاسٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کی طرف سے ہیلمٹ اورسائیڈویومررکی افادیت ونقصانات بارے جی ٹی ٹی آئی کے طلبہ وسٹاف کو ٹریفک قوانین بارے بریفنگ دی گئی۔آگاہی لیکچرمیں بتایاگیاکہ موٹرسائیکل سوارکے لئے ناصرف ہیلمٹ بلکہ سائیڈمررلگانابھی قانوناََ لازم ہے۔سائیڈویومررآپ کو موڑکاٹنے یااوورٹیکنگ میں انتہائی مددگارثابت ہوتاہے اور یہ ڈرائیورز کی پیچھے دیکھنے والی آنکھیں ہوتے ہیں۔اس موقع پر طلبہ وسٹاف میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔اس سے قبل شعوراجاگرکرنے کیلئے ایک آگاہی واک کااہتمام بھی کیاگیا جس میں پرنسپل اورسٹاف سمیت طلبہ نے شرکت کی۔
