ٹائیگرزفورس ہیڈ آفس ٹیم کے ممبر مرزا خرم شہزاد نے کرونا ویکسین لگوانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو
سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) ٹائیگرز فورس سرائے عالمگیر ہیڈ آفس ٹیم کے ممبر مرزا خرم شہزاد نے کرونا ویکسین لگوانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ کی شرح میں واضح فرق دیکھنے میں آرہا ہے یہ سب اللہ کے خاص فضل سے حکومت کا درست سمت کے اقدامات کی وجہ سے ہے ہر شہری کو چاہیئے کہ وہ کرونا ویکسین کو لگوائے اور مکمل ایس او پیز پر عمل کرئے تاکہ پاکستان سے یہ بیماری جڑ سے ختم ہوجائے