خیبر پختون خواہ میں جانوروں کی موذی بیماری نے شدت اختیار کر لی تھی۔
پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت و چیف سیکرٹری نے لائیو سٹاک ایسوسی ایشن کی نشان دہی پر منہ کھر FMD ویکسینیشن شروع کرادی خیبر پختون خواہ میں جانوروں کی موزی بیماری منہ کھر FMD ویکسین فری کردی گئی ہے بیماری نے شدت اختیار کر لی تھی جس کی وجہ سے غریب فارمرز کہ کافی جانور مر گئے تھے ایسوی ایشن نے محکمہ لائیو سٹاک کو بروقت خبر کر دیا تھا جس پر ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر عالم ذیب خان کی کوششوں سے وزیراعلی خیبر پختون خواہ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان چیف سیکٹری ،سیکرٹری زراعت نے فوری طور پر فنڈز جاری کئے جس کی بدولت kp میں FMD بیماری پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ایسوسی ایشن نے DG لائیو سٹاک و وزیر زراعت چیف سیکرٹری و سیکرٹری لائیو سٹاک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فارمرز کہ مسائل کے حل کے لئے ایسوسی ایشن ہمیشہ سے کوشاں ہے ۔ محمد آصف اعوان صوبائی صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن kp نے کہا کہ منہ کھر بیماری صوبے میں پھیل چکی تھی ایسوسی ایشن نے فوری طور پر DG لائیو سٹاک سے رابطہ کیا اور DG نے فورأ صوبائی حکومت سے رابطہ کر کے بروقت کاروائی کی اور فنڈز جاری کیے جس کے لئے ایسوسی ایشن صوبائی حکومت کی انتہائی مشکور ہے۔
