اسلحہ نمائش میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Spread the love

دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ تہکال کی حدود میں اسلحہ نمائش میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے سماجی رابطہ ویب سائٹ فیس بک پر اسلحہ سمیت تصاویر اپلوڈ کی تھیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے اسلحہ نمائش میں ملوث عناصر کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اسلحہ سمیت تصاویر اپلوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی خصوصی مہم جاری کیا ہے جس کے دوران اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اسی طرح گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان لیاقت خان asi نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اسلحہ سمیت تصاویر اپلوڈ کرنے والے دو ملزمان زاہد حسین اور جنت گل ساکنان پلوسی کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں