جس میں صوبائی محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مجوزہ مختلف تکنیکی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی شبلی فراز سے صوبائی وزیر سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں صوبائی محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی میں مجوزہ مختلف تکنیکی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔عاطف خان نے کہاکہ صوبائی حکومت محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی سالانہ ترقیاتی بجٹ سال 2021/22 میں اضافہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زون مردان،ڈیجیٹل اکانومی اینڈ سکلز سنٹر شنکر مردان،گندھارہ ڈیجیٹل سٹی پشاور،پاکستان ڈیجیٹل سٹی ھری پور،ایبٹ آباد آئی ٹی پارک جیسے منصوبوں کا قیام اگلے بجٹ میں شامل کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں سٹی فیسیلیٹیشن سنٹر قائم کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ خوراک کے انتظامی امور کو بھی ڈیجیٹائز کر رہے ہیں۔
