گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق چارسدہ جبکہ دیگر کا تعلق شہر کے دیگر علاقوں سے ہے۔
پشاور (نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع چارسدہ جبکہ دیگر کا تعلق شہر کے دیگر علاقوں سے ہے ، ملزمان میں منشیات سمگلر، منشیات فروش اور اندرون شہر مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7 کلو گرام چرس، 150گرام آئس اور دو بوتل شراب بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلا ت کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد خلاف کریک ڈاون کے دوران مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ دادوزئی عمران اللہ نے جالہ بیلہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران آلٹوموٹر کار کے زریعے منشیات سمگللنگ میں ملوث ملزم سید زین العابدین ولد سید فیاض سکنہ ضلع چارسدہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی ،جبکہ ایس ایچ او تھانہ شرقی عبداللہ جلال نے خیبر روڈ ناکہ بندی پر آلٹو موٹر کا ر کے زریعے پشاور شہر میں مخصوص گاہکوں کو چرس اور شراب سپلائی کرنے والے ملزم خالد اقبال ولد خدا بخش سکنہ ورسک روڈ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے ایک کلو چرس اور دو بوتل شراب برآمد کرلی گئی ،اسی طرح دیگر کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا عصمت اللہ خان منشیات فروشی میں ملوث ملزم نیاز اکبر ولد دولت خان سکنہ دیر کالونی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے ،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
