پانچ بے گناہ پاکستانی کنیڈین کوکچل دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کا گناہ مسلمان ہونا ہے
اسلام و فوبیا کے بڑھتے ہوئے مظالم سے بیرون ملک کے مسلمانوں میں خوف وحراس بڑھ رہا ہے۔
کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ وومن فاؤنڈیشن کی صدر رخسار بٹ نے کہا کہ پانچ بے گناہ پاکستانی کنیڈین کوکچل دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کا گناہ مسلمان ہونا ہے، اگراس ٹرینڈ کوروکا نہ گیا توبے گناہ لوگ نشانہ بنتے رہیں گے۔کینیڈا میں مسلمان خاندان پر وحشیانہ قتل پر افسوس کرتے ہوئے کہاں کہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اسلام و فوبیا کے بڑھتے ہوئے مظالم سے بیرون ملک کے مسلمانوں میں خوف وحراس بڑھ رہا ہے،رخسار بٹ نے جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے پرائم منسٹرسے اپیل کی کہ وہ مسلمانوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں،رخسار بٹ نے تمام فورمز سے اپیل کی کہ وہ اس ایکٹ کے خلاف آواز اٹھائیں اس سے پہلے کہ وہ بیرون ملک مقیم دیگر مسلمانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں۔کینیڈین حکومت مسلمانوں کے اعتماد کو بحال کرنے اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔یہ واقعہ کھلی دہشت گردی اور دین اسلام سے ناواقفیت کا شاخسانہ ہے،پوری دنیا کو اسلام و فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔رخسار بٹ کا مزید کہنا تھاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہمیشہ اسلام و فوبیا کے خاتمے کی بات کی ہے، وزیر اعظم نے عالمی برادری کو اسلام وفوبیا کے مسلے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تعاون کی پیشکش کی ہے