گوجرہ، صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کا گوجرہ میں سبز منڈی کا افتتاح

Spread the love

کاشتکاروں کو اُن کی محنت کا معقول معاوضہ دلوانے کے لئے زرعی منڈیوں کے نظام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے: وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی

گوجرہ( ڈاکٹر عبدالشکور سے ) صوبہ پنجاب میں 132 زرعی منڈیوں کو آپس میں لنک کیا جا رہا ہے۔ان ماڈل منڈیوں میں کاشتکاروں کی فلاح کے پیش ِ نظر کسان پلیٹ فارم کا قیام اواینڈرائیڈ ایپلکیشن” منڈی ایپ” کے ذریعے مارکیٹ فیس وصولی کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ مڈل مین کا کردار محدود کیا جا سکے اور کاشتکاروں کو اُن کی محنت کا پورا معاوضہ مل سکے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق ماڈل منڈیوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری بھی کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں سبز منڈی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ زرعی منڈیوں سے ناجائز تجاوزات سے پاک رکھنے کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اور ماڈل منڈیوں میں مارکیٹ فیس کا شیڈول،کمیشن اور روزانہ کے نرخ واضح جگہوں پر آویزاں جا رہے ہیں۔موجودہ دورِ حکومت میں زرعی منڈیوں سے23 ارب روپے مالیت کی زمین واگذار کروائی گئی ہے۔ پامرا ایکٹ کے نافذ العمل ہونے کے بعدزرعی منڈیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز مستفید ہوں گے۔ لکھوڈیرہ میں 5 ارب روپے کی خطیر رقم سے براعظم ایشیاء کی ماڈل منڈی کی تعمیر کاکام جاری ہے جس میں جدید مشینری کی مدد سے پراسیسنگ کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ اس ماڈل منڈی میں مال سلیکشن کا کام جدیدسکینرز کی مدد سے کیا جائے گا اور یہ منڈی کسانوں کیلئے ایک بہترین منڈی ثابت ہوگی۔اس کے علاوہ صوبہ بھر میں ماڈل منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات مکمل انتظامات کئے گئے ہیں اورروزانہ کے آکشن کی بنیاد پر نرخ وضع کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمیرا عمبرین ، ڈاکٹر افتخار حسین سیکرٹری جنرل کسان محاذ پاکستان،سردارببن صدر نمبردار ایسوسی ایشن اور ڈاکٹر خالد محمود شوق اور ڈاکٹرآصف علی ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ انفارمیشن یونٹ بھی شریک ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں