میرٹ کی بنیاد پر محنتی ورکرز کو ٹکٹ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے,سعیدہ تاج

Spread the love

غلط بندوں کو پارٹی کا ٹکٹ دینا ورکز کے ساتھ کسی ظلم و جبر سے کم نہیں ہے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف کشمیر

کشمیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کشمیر کی سینئر رہنما سعیدہ تاج نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر محنتی ورکرز کو ٹکٹ دینا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ غلط فیصلوں سے غلط بندوں کو پارٹی کا ٹکٹ دینا ورکز کے ساتھ کسی ظلم و جبر سے کم نہیں ہے جو افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ محنتی، مستحق اور پارٹی کے ساتھ مخلص ورکز کو پارٹی کا ٹکٹ دینا از حد ضروری ہے محنتی ورکرز کی وجہ سے پارٹی اگے جا سکتی ہے جو پارٹی کی بہتری کا اہم زریعہ ہے پاکستان تحریک انصاف کشمیر کی سینئر رہنما سعیدہ تاج نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی بورڈ کی طرف سے نا انصافی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے انہوں نے کہا کہ کہ پارٹی کے اعلی قیادت کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے پرزور مطالبہ ہے کہ کشمیر میں پارلیمانی بورڈ کی طرف سے ناانصافی اور میرٹ کے بغیر ٹکٹ دینے کا ازخود نوٹس لیں اور مخلص ورکز کو پارٹی کا ٹکٹ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں