محمد عبداللہ حمید گل سے پرتگال کے نئے تعینات سفیر کی ملاقات

Spread the love

افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد(چیف اکرام الدین) گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان و افغانستان کیلئے نئے تعینات پرتگال کے سفیر کی جنرل حمید گل ہاوس مری میں تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل کیساتھ ملاقات گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان و افغانستان کیلئے نئے تعینات پرتگال کے سفیر کی جنرل حمید گل ہاوس مری میں تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل کے ساتھ ملاقات ہوئی دونوں کے درمیان جاری ملاقات میں افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر طویل نشست ہوئی نئے تعینات پرتگال کے سفیر نے کہا کہ افغان طالبان کو اب اسلامی نظام لانے سے روکنا مشکل ہوگا نئے تعینات پرتگال کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکی پالیسی ترک کرنا ہوگی اس موقع پر نئے تعینات پرتگال کے سفیر نے جنرل حمید گل کے فرزندان اور تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین محمد عبداللہ گل کو پرتگال انے کی دعوت دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں