محکمہ تعلیم زنانہ ضلع کوہاٹ عظمت کی بلندیوں پر

Spread the love

(کوہاٹ سے شبیر شینواری کی رپورٹ )

ڈسٹرکٹ پرفارمنس سکور کارڈ اور ایجوکیشن ایکسس مارچ 2021 رینکنگ میں صوبے بھر میں تیسری پوزیشن تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی آزاد مانیٹرنگ یونٹ کی مختلف انڈیکٹرز کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق محکمہ تعلیم زنانہ ضلع کوہاٹ نے صوبہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کیاس سلسلے میں صوبائی ایجوکیشن ڈائیریکٹریٹ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ابتدائی و ثانوی تعلیم کے صوبائی سیکرٹری یحیی اخونزادہ اور ڈائیریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم تھے ان کے علاوہ صوبہ بھر کے زنانہ اور مردانہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نے شرکت کی ان کی موجودگی میں سیکرٹری تعلیم یحیی اخونزادہ صاحب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ کوہاٹ میڈم رضوانہ لیاقت صاحبہ کو صوبے بھر میں تیسری پوزیشن کا اعلی کارکردگی سرٹیفیکٹ دیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا واضح رہے ضلع کوہاٹ پہلی بار اس اعزاز کو حاصل کر رہا ہے اور اس سب کا سہرا کوہاٹ کی شفیق ڈی ای او رضوانہ لیاقت صاحبہ کو جاتا ہے ان کے مطابق ڈپٹی ڈی ای او ایس ڈی اوز اور باقی ماتحت سٹاف کی فرض شناسی اور محنت اور خواتین اساتذہ و تدریس سٹاف کی اعلی کارکردگی کے سبب یہ سب ممکن ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں