اندھے سہ قتل کیس کا معمہ حل ملزمان ٹریس ہو کر گرفتار آلہ قتل پستول برآمد

Spread the love

ایس ایچ او تھانہ ڈومیل کو مخبر کی اطلاع موصول ہوئی کہ دریائے کرم کے کنارے بحد سدا خیل 3 مسح شدہ لاشیں دفنائی گئی ہے۔

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق اندھے سہ قتل کیس کا معمہ حل، ملزمان ٹریس ہوکر گرفتار، آلہ قتل پستول برآمد۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق مورخہ03/05/2021کو ایس ایچ او تھانہ ڈومیل کو مخبر کی اطلاع موصول ہوئی کہ دریائے کرم کے کنارے بحد سدا خیل 3 مسح شدہ لاشیں دفنائی گئی ہیں۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او ہمراہ نفری پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ نعشوں کے متعلق سریدست کسی نے کوئی شناخت نہیں کی جنہیں بذریعہ TMAسٹاف امانتاََدفنایا گیا۔ مسمی سالم خان ولد گل صاحب خان سکنہ ایف آر دریوبہ نے تھانہ ڈومیل پولیس کو رپورٹ کی کہ بھتیجا گان اش دوست محمد ولد ایوب، ممت اللہ ولد سدآیاز سکنائے ایف آر دریوبہ اور ان کا دوست محمد آیاز ولد ربنواز سکنہ جھنگی کلہ پیرباخیل مورخہ 30/04/2021 کو گھر سے نکل کر گئے اور دیگر ویلہ سے ان کے موبائل نمبرات بند آ رہے تھے۔ تھانہ ڈومیل نے دریافت شروع کی۔ مدعی مقدمہ نے تھانہ احمد زئی میں ان کی رپورٹ مفقود الخبری بھی درج کرائی۔ بہ موجودگی محمد طارق خان جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر IIبنوں قبر کشائی کرکے ہر تینوں نعش ہائے کو نکال کر بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ کنندہ سالم خان نے تینوں نعشوں کی شناخت کی۔ اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ 332 مورخہ 04/05/2021 جرم 302/201 PPC تھانہ ڈومیل درج رجسٹرڈ کیا گیا ۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بنوں نے ایس پی انوسٹی گیشن ضیاء حسن کی زیر نگرانی، ایس ڈی پی او صدر سیف الرحمن، ایس ایچ او تھانہ ڈومیل عارف اللہ خان، تفتیشی آفیسر سید اعظم خان کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ ان کو اصل ملزمان کے ٹریس کرنے اور گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا۔ ٹیم ممبران نے ایس پی انوسٹی گیشن کی زیرِنگرانی میں روزمرہ کی بنیاد پر کیس کو آگے بڑھاتے ہوئے جدید سائینٹیفک آلات کے ذریعے ملزمان محمد طاہر ولد محمد قیوم سکنہ غوریوالہ، رفیع اللہ ولد شیردراز، عامر ولد رحمت اللہ سکنائے دیگان اور انعام اللہ ولد مصر خان سکنہ جہانگیر شمشی خیل ٹریس ہو کر مدعی مقدمہ اور گواہان کے بیانات زیر دفعہ 164 ض ف برخلاف ملزمان قلم بند کئے۔ ملزمان میں سے محمد طاہر اور رفیع اللہ حسب ضابطہ گرفتار ہوکر ملزم رفیع اللہ کی نشاندہی پر جائے واردات کی شناخت کرائی گئی جائے واردات سے مقتولین کے مقام سے ریت و گھاس خون الود، ازجائے ملزمان سے دو جگہوں پر پانچ، پانچ کرائم خول تیس بور، مقتول محمد آیاز کے پسماندہ چپل اور آلہ قتل پستول بھی برآمد کر کے قبضہ پولیس لیا گیا۔ بقایا ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے اور انشاء اللہ وہ بھی جلد سے جلد گرفتار کیے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں