عوامی شکایات پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کی کاروائی

Spread the love

گلگت (پ ر) عوامی شکایات پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کی کاروائی، دو قصائیوں کو کم وزن اور زائد نرخنامے پر گوشت فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ، آئندہ کیلئے محتاط رہنے کا نوٹس بھی دے دیا، شہر ی کسی بھی دکاندار گوشت فروش، پولٹری فروش کے خلاف شکایت اور گوشت لیکر تحصیل آفس لیکر آئیں موقع پر جرم ثابت ہونے پر زمہ داروں کو سزا اور جز ا دیاجائیگا، کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہوگی یہ باتیں سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے ہدایات پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کیا، جرم ثابت ہونے پر دو قصائیوں کو موقع پر جرمانہ اور سخت وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا، میٹ انسپکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ہم روزانہ کے بنیاد عوامی شکایات پر کاروائیاں کررہے ہیں نظام کو درست کرنے کیلئے عوامی تعاون بہت ضروری ہے عوام براہ راست شکایت درج کرائیں یا ثبوت کے طور پر خریدا گیا گوشت ساتھ لیکر تحصیل آفس آئیں انشاء اللہ فوری کاروائی کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں