جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم سمیت پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری،بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا، دہم کے امتحانات 29 جولائی سے شروع ہوں گے، گیارہویں کے امتحان 12 اگست اور نویں کے پیپرز کا آغاز 28 اگست سے ہوگا، شیڈول کی حتمی منظوری بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں لی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار کرلیا ہے، جس کے تحت بارہویں جماعت کے امتحان کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا جب کہ دہم جماعت کے امتحان کا آغاز 29 جولائی سے ہوگا، اسی طرح گیارہویں جماعت کے امتحان 12 اگست اور نویں کے پیپرز 28 اگست سے شروع ہوں گے، نتائج کا اعلان پیپر ختم ہونے کے اڑھائی ماہ بعد کیا جائے گا۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پہلا پیپر 10 جولائی کو سائیکالوجی کا ہوگا، 12 جولائی کو کیمسٹری اور 13 جولائی کو سوکس جب کہ 14 جولائی کو ایجوکیشن کا پیپر ہوگا، جس کے بعد 15 جولائی کو پنجابی پرچہ رکھا گیا ہے جب کہ 16 جولائی کو سوکس اور17 جولائی کو اسلامیات کا پیپر ہوگا، 19 جولائی کو اکنامکس اور 27 کو بیالوجی اور ریاضی کا پیپر ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ میٹرک کا پہلا پرچہ 29 جولائی کو عربی کا ہوگا، جب کہ 30 جولائی کو میٹرک کے طلبہ کیمسٹری کا امتحان دیں گے، سوکس کا پیپر 31 جولائی کو ہوگا، جس کے بعد 2 اگست کو ایجوکیشن اور 3 اگست کو ریاضی کا پیپر ہوگا، 9 اگست کو آخری پیپر حساب اور کمپیوٹر سائنس کا ہوگا۔ دوسری طرف صوبہ پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اسکولوں میں پھر سے چھٹیوں کا عندیہ دے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت کا احساس ہے، اسی بناء پر 2 ہفتے بعد چھٹیاں دے دیں گے لیکن ابھی بچوں کو امتحانات دینے دیں، خدانخواستہ غیر معمولی حالات ہوئے تو پھر دیکھیں گے، صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب کے محکمہ تعلیم میں اربوں روپے کی کرپشن کو کنٹرول کر لیا گیا ہے، والدین اپنے نزدیکی علاقوں میں بچوں کے داخلے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب میں گرمی کی شدید لہر کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے بعد پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کر دئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے نئے اوقات کار پر عمل کریں گے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے صبح 7 بجے سے 11.30 تک کھلیں گے
