مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن اور موس سائیڈ کی لوکل آرگنائزیشن کے اشتراک سے پیٹرک پارک موس سائیڈ میں ایک دلکش تقریب

Spread the love

( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر) 13 جون بروز اتوار پیٹرک پارک کو دوبارہ کھولنے پر مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن اور لوکل آرگنائزیشن کے تعاون سے کمیونٹی کے لئے ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کے بچے ، بڑے اور بزرگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس موقع پر دوسری ایکٹیویٹیز کے علاوہ بچوں کے لئے سائیکلنگ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔ اس کے علاوہ سبزیوں پھولوں اور دیگر اقسام کے پودے لگانے کے لئے کیا ریاں بنائی گئیں ۔بچوں نے اپنے ھاتھوں سے ٹماٹر، پیاز اور آلو وغیرہ کے پودے لگائے ۔ مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن نے سموسے، سینڈ وچ اور دیگر ڈرنکز آنے والے لوگوں میں مفت تقسیم کئے۔ اور گڈی بیگز بھی دئیے۔ تمام کمیونٹیز نے اس پروگرام کو بہت سراہا۔
یاد رہے کہ پیٹرک پارک بہت عرصہ سے ویران پڑا تھا ۔آرگنائزیشن کی سی ای او ڈاکٹر فصہ کا کہناتھا کہ لوگ یہاں آ کر ڈرگ ڈیلنگ جیسے کام کرتے تھے ۔ پارک میں گھاس اور جڑی بوٹیاں اگی ہوئی تھیی۔ پارک کا کوئی پرسان حال نہ تھا ۔ مصطفائیہ شریف اور لوکل آرگنائزیشن کی کاوشوں سے اس پارک کی صفائی کروائی گئی اور اسے عام لوگ کی سرگرمیوں کے قابل بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں