گلگت(پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ میونسپل حدود میں کسی بھی پیشہ ور میں بھکاری بھیک مانگنے کی اجازت نہیں دیں گے بھیک مانگ کر اسلامی روایات کو پامال کررہے ہیں پیشہ ور بھکاری معاشرے کو بدنام کرنے اور سماجی مسائل کے سبب بن رہے ہیں سیکٹر مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں پیشہ ور بھکاریو ں پر نظر رکھیں، یہ باتیں انہوں نے بدھ کے رو ز مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان کے جانب سے ایک درجن کے قریب پیشہ ور بھکاریوں کو شہر سے ملک بدر کرنے کے فیصلے کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا، اس سے قبل عوامی شکایات پر ایڈ منسٹریٹربلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجیدچیمہ کے حکم پر بلڈنگ انسپکٹر میر جملہ خان اور میونسپل پولیس فورس نے شہرکے مختلف جگہوں سے ایک درجن کے قریب بھکاریوں کو پکڑ کر مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عاطف اللہ خان کی عدالت میں پیش کیا، جہاں نے انہوں نے اوپن ٹرائیل کے ذریعے غیر مقامی بھکاریوں کو ضلع بدری کے احکامات دیتے ہوئے بھکاریوں کو سٹی پولیس کے حوالہ کیا، پولیس نے مسافر گاڑی کے ذریعے بھکاریوں کو مسافر گاڑی کے ذریعے دیامر ضلع کے پولیس کو حوالہ کردیا، واضح رہے اس سے قبل بھی ایڈ منسٹریٹر کے حکم پر 200 سے زائد غیر مقامی بھکاریوں کو شہر سے بدر کردیا گیا ہے عوام حلقوں سے اپیل ہے کہ وہ شہر میں غیر مقامی یا غیر مقامی پیشہ ور بھکاریوں کی موجودگی پرضلعی انتظامیہ الفا کنٹرول یا میڈیا سیل کو اطلاع کریں، تاکہ فوری طور پر شہرکو پیشہ وربھکاریوں سے پاک کرسکیں، عوامی حلقوں نے ایڈ منسٹریٹر اور اسکے ٹیم کے جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اسے صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے انقلابی قدم قرار دیا۔
