جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ صدر کے مشہور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا، تفصیلات کیمطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خان محمودنے تھانہ صدر کے مقدمہ نمبر 394/19 بجرم 376 ت پ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرمان محمد اجمل، محمد افضل سکنہ کالا گجراں کو عمر قید کی سزا کا فیصلہ سنایا، مجرمان نے 2019 میں 376 جرم کا ارتکاب کیا تھا
