اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کا شہر میں تجاوزات کے خلاف زبردست کاروائی،

Spread the love

(رپورٹ مظہر علی مغل )گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کا شہر میں تجاوزات کے خلاف زبردست کاروائی، گرینڈ آپریشن میں کئی غیر قانونی کھوکے گرادئے گئے، فٹ پاتھ خالی کرالئے گئے جبکہ روڈ سے تعمیراتی میٹرئیل قبضے میں لیکر مالکان کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے گئے، اس کے علاوہ روڈ کے دنوں طرف لگے سائن بورڈ اور بغیر این او سی نصب ہونے والے بل بورڈز بھی ہٹادئے گئے، گرینڈ آپریشن کی نگرانی چیف کا رپوریشن آفیسر بلدیہ عظمٰی گلگت عابد حسین میر کررہے تھے گرینڈ آپریشن میں سیکٹر مجسٹریٹس، میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز اور بلدیہ فورس کے جوانوں نے حصہ لیا، جوٹیال سے شروع ہونے والا گرینڈ آپریشن میں بلدیہ کی بھاری اور جدید مشنیری کے ذریعے تجاوزات اور کھوکوں کو گرادئے گئے، جمعرات کے روز جاری تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن میں شہر کے مصروف شاہراہوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پڑے تعمیراتی میٹرئیل کو ہٹاکر شروع کردیا گیا، اس سے قبل ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے خصوصی ہدایات دیں تھیں کہ وہ شہر کے مصرو ف شاہراہوں اور فٹ پاتھوں کو واگزار کرائے جائیں اور غیر قانونی کھوکو ں کو گرائے جائیں عوامی شکایات پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں، عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا، میونسپل چیف کوآرپوریشن آفیسر اور تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد تمام تر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی نگرانی کریں گے اور روزانہ کے بنیادوں پر رپورٹ دینے کے پابند ہونگے سیکٹر مجسٹریٹس اور بلڈنگ انسپکٹرز میونسپل فورس کے ہمراہ کاروائیاں کریں گے جہاں ضرورت پڑے گی ایکشن ہوگا، کسی کے پریشر میں نہ آئیں، آج کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے واضح رہے ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو خصوصی طور ہدایات دیں تھیں کہ وہ شہریوں کی سہولت اور مسائل کے حل کیلئے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کریں اور رپورٹ دیں، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے جمعرات کے روز میونسپل انکروچمنٹ سیل نے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ کے نگرانی میں گرینڈ آپریشن کیا، اس آپریشن میں تمام سیکٹر مجسٹریٹس اور بلڈنگ انسپکٹر اور میونسپل پولیس فورس نے حصہ لیا، جمعرات کے روز جاری کریک ڈاون میں یادگار چوک سے جوٹیال جنرل بس سٹینڈ ٹک میں روڈ، فٹ پاتھوں او رمیں شاہراہوں پر پڑے ہوئے بڑے مقدار میں تعمیراتی میٹرئیل کو ہٹادئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں