گلگت (مظہر مغل ) ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹرراشد قاسمی کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ زبردست کاروائی، خراب، ناقص اور بارش زدہ پانی ملا خراب آٹے کو دوبارہ پسائی کرکے فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔ ایک ملزم گرفتار دیگر کی تلا ش شروع کردی گئی۔ہفتے کے روزمخبر کے اطلاع پر ضلعی فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے شہید ملت مین شاہراہ سے متصل کارخانے میں موجود چکی سے 60 سے زائد ناقص آٹے کے توڑے پکڑ کر ضبط کرلئے اور انہیں میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ تحصیل آفس پہنچادیا، جبکہ چکی سیل اور ملزم کو گرفتار کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ / اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے عدالت میں پیش کردیاگیا، غیر قانونی اور شہریوں کے جان سے کھیلنے والوں کو عبرت کا نشان بنادیں گے عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں اور غیر قانونی اقدام میں ملوث عناصر کونے نقاب کرنے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، چکی والوں کو خبر دار کرتے ہوئے وارننگ دی کہ اگر انہوں نے حفظان صحت کے تحت خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی کی جائے گی اورزمہ داروں کو جیل کی سزا اور بھاری جرمانے کے ساتھ چکیوں اور کارخانوں کو سیل کرتے رہیں گے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور میونسپل پولیس کے کاروائی پرا نہیں شباش دیتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دے دیں، پیور فوڈ ایکٹ 2011 کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کئے جائیں حفظان صحت کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے میونسپل انسپکشن ٹیم روزانہ کے بنیادوں پر کاروائیاں تیز کریں اور عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی دقیقہ فرگزاشت نہیں کیاجائے،ترجمان شہر حکومت نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی اقدامات پر الفا کنٹرول اور میڈیا سیکشن براہ راست رابطہ کریں اور اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ فوری کاروائی کی جائے گی تاکہ عوام کو فوری انصاف مل سکے
