اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر فٹ پاتھ تجاوزات، تندورچیوں، گوشت کے دکانوں اور ریڑی بانو ں کے خلاف کاروائیاں

Spread the love

گلگت (مظہر مغل سے) AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے حکم پر میونسپل اینٹی انکروچمنٹ سیل کے جانب سے جماعت خانہ بازار، شہید ملت روڈ، اتحاد چوک کرنل حسن مارکیٹ ایریا میں فٹ پاتھ تجاوزات، تندورچیوں، گوشت کے دکانوں اور ریڑی بانو ں کے خلاف کاروائیاں، درجنوں خلاف ورزیوں پر زمہد اروں پر جرمانے اور نوٹسز کئے گئے اینٹی انکروچمنٹ سیل سیکٹر مجسٹریٹ شاہ خان، سینئر بلڈنگ انسپکٹر منظور حسین، اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر، میونسپل فورس کے جوانوں پر مشتمل ہے نے ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے حکم پر جماعت خانہ بازار، اتحادچوبازار، کرنل حسن مارکیٹ روٖڈ ایریا کے تندورچیوں، فٹ پاتھوں اور بازار میں کھڑے ریڑی بانوں کے خلاف کاروائیاں کیں، کاروائیوں کے دوران ایک درجن کے قریب دکانداروں پر جرمانے عائد کرکے خبردار کیا گیا کہ وہ شہر میں تجاوزات اور ٹریفک میں روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی روٹی کی وزن میں کمی، فٹ پاتھوں پرناجائز قبضے اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کو برداشت نہیں ہونگی، کارسرکا میں مداخلت کرنے والوں کو نہیں بخشیں گے تجاوزات اور عوامی سہولت میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کاروا ئیاں جاری رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں