پشاور کینٹ شنواری ہاوس میں انڈر 23 نیشنل چیمپئین شپ فٹ بال ٹورنمنٹ کے حوالے سےخیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع کے فٹ بال ایسوسی ایشنز کا اجلاس زیر صدارت شاہد شینواری منعقد ہوا
اجلاس میں U23 نیشنل فٹ بال نیشنل چمپیئن شپ ایبٹ آباد میں منعقد ہونے کے حوالے کچھ اہم فیصلے کیے گئے
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کے 20 جون بوقت 3 بجے ساوتھ ریجن ٹرائیل بمقام سرائے نورنگ (لکی مروت) میں منعقد ہوگا
اور 21 جون دوپہر 2 بجے کو پشاور ریجن ملاکنڈ ریجن کے ٹرائیل طہماس فٹ بال گراونڈ صدر میں منعقد ہوگی جس میں فٹ بال کے کھیلاڑیوں سے ٹرائیل لیا جائے گا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے ان دونوں ٹرائیل سے دو ٹیموں کا انتخاب ہوگا اور یہ U23 پر مشتمل ہوگا
تمام خواہشمند فٹ بال کے شائقین کھیلاڑی جس کا عمر یکم جنوری 1999 سے کم ہوگا وہ اپنا اویجنل شناختی کارڈ ، اپنا دوعدد پاسپورٹ سائز تصایر اور اس کے فوٹو کافی سمیت دیگر ضروری کاغذات لے آئیں
ساوتھ ریجن کا ٹرائیل 20 جون ہوگا سلیکشن کمیٹی کے ارکان نجیب اللہ جسکا تعلق ٹانک ،اکبر خان وانا، سجاد خان میران شاہ، جاوید گل لکی مروت، منم خان ہنگو سے تعلق رکھتے ہیں ہیڈ سلکیٹر قاضی واجد کے زیر نگرانی کھلاڑیوں کا ٹرائیل لے لیا جائیگا اور ایسی طرح
21 جون پشاور اور ملاکنڈ ریجن کے کھیلاڑیوں کا ٹرائیل سلیکشن کمیٹی ممبران علی گوہر ، افراسیاب سوات ، کلیم اللہ دیر ، عدیل نوشہرہ یعقوب پشاور سے عبدلحکیم باجوڑ سے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا۔
سابقہ انٹرنیشنل فٹ بالر شاہد شینواری نے کہا کہ سپورٹس دراصل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچا سکتا ہے جب کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہوگا اور نوجوان صحتمند و توانا ہونگے
