جہلم(سید مظہرعباس +چوہدری ظفرنور)جہلم پریس کلب کے صدر چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ریاض گوندل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ زرد صحافت کے علمبرداروں کا سد باب کرنا ہمارا مشن ہے، جس کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا لایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم عوام کی داد رسی کرنے اور ان کی آواز حکام بالا تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے جب کوئی بے بس و بے کس بے سہارا مظلوم آ کر اپنی داستانِ الم و غم بیان کرتا ہے کہ فلاں شخص نے میرے اوپر بلاوجہ تشدد کیا، زمین پر قبضہ کر لیا، رقم ہتھیالی سمیت دیگر جرائم کا زکر کرکے سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کی چاروں تحصیلوں کی بے سہارا عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ کسی کے ساتھ بھی اگر کوئی ظلم و زیاتی ہوتو بلا جھجک جہلم پریس کلب سے رجوع کریں، مظلوم افراد کی آواز انصاف کے ایوانوں تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کے ساتھ ہونے والی زیادتی، نا انصافی کی آواز بلند کرنے کے لئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کرکے ہر ممکن انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے
