وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے حلقہ این اے 67 کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +شیخ ذلفی)جہلم پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی فواد حسین چوہدری کے کوارڈینیٹر چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے حلقہ این اے 67 کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا، حلقہ کی عوام کی سہولیات کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری کر دیا ہے، حلقہ این اے 67 میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے اورکھیوڑہ، پنڈدادنخان میں نوجوانوں کی مثبت تربیت اور وقت کی اہم ضرورت کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کروائے، جلالپور شریف، کندوال نہر کا منصوبہ علاقہ کی قسمت بدل دے گا، انہوں نے کہا کہ لِلہ، جہلم 2 رویہ سڑک کا کام انشاء اللہ بہت جلد شروع ہو جائیگا۔ یہ سب عوام دوستی کا ثبوت ہے، چوہدری فراز حسین نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے بعد بندروں کی چھلانگوں کا سلسلہ تھم گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کی کاوشو ں کیوجہ سے بجوالہ جنگل میں سرسبز و شاداب درخت پورے عروج پر ہیں جو ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں کردار اد ا کر رہے ہیں، چوہدری فراز حسین نے کہا کہ سنگھوئی کے مقام پر ایک خوبصورت پارک تعمیر کیا گیا ہے جس میں اگلے چند ماہ میں جھولے اور بچوں کی تفریح کا سامان نصب کرکے شہریوں کی تفریح کے لئے کھول دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پارک کے اندر محکمہ جنگلات پھلدار، سایہ دار، پھولدار پودے لگائیں گے جو جہلم پنڈدادنخان سڑک سے گزرنے والوں کو دلفریب نظارے پیش کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں