جہلم میں‌آج مزیدکورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز گزشتہ روزمزیدکورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔اس وقت ضلع بھر میں 5کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے.محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 97257 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2360 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اب تک کل 2288کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 36096 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 879 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.54 ہے۔ ضلع بھر میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔اب تک 2839 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 114,679 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کوکورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں