جہلم وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بہتر حکمت عملی سے ضلع جہلم کی تقدیر بدل رہی ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم وفاقی وزیر فواد چوہدری کی بہتر حکمت عملی سے ضلع جہلم کی تقدیر بدل رہی ہے۔ 60 ارب روپوؤں کے ترقیاتی منصوبہ جات منہ بولتا ثبوت ہے۔ سیاسی یتیم سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کیلئے فواد چوہدری کی ہرزہ سرائی کی کوشش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چوہدری کے فوکل پرسن ملک باصر کھوکھر نے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کے مسیحا ہیں اور حقیقی معنوں عوامی مسائل کی ترجمانی اور علاقہ کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ تھانہ کچہری کی سیاست اور انتقامی کاروائی کے کلچر کا خاتمہ ان کا طرہ امتیاز ہے۔ عوامی مسترد یافتہ سیاسی یتیم و بونے سیاسی حریف اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے چاند پر تھوکنے کی ناکام کوشش میں اپنا منہ گندہ کر رہے ہیں۔ با شعور عوام اپنا بھلا برا خوب پہچانتے ہیں۔ اب وہ کسی بھی ڈھونگی فریبی آزمائے ہوئے چھٹے کارتوسوں کے بہکاؤں اور چالبازیوں میں آنے والے نہیں ہیں۔لک باصر کھوکھر نے مزید کہا کہ جلالپور شریف تا کندوال نہر و للہ تا جہلم دورویہ سڑک کی تعمیر۔ تحصیل پنڈدادنخان میں ٹورزم کا فروغ علاقائی محرومیوں اور بیروزگاری کے خاتمہ کے علاوہ ترقی وخوشحالی کا باعث بنے گا۔علاوہ ازیں تحصیل پنڈدادنخان میں پاسپورٹ اور EOBI دفاتر کا قیام ہسپتالوں اور سکولوں کی اپ گریڈیشن اور خالی اسامیوں پر عملہ کی تعیناتی۔ کھیوڑہ۔پنڈدادنخان اور دینہ میں فلڈ لائٹ اسٹیڈیم کی تعمیرات۔ واٹر فلٹریشن اور RO پلانٹ کی تنصیب و بجلی گیس کے منصوبوں۔واٹر سپلائی اسکیموں و دیگرترقیاتی منصوبہ جات کی تعمیرات کی بدولت عوام فواد چوہدری کے پرستار بن چکے ہیں جس سے دوغلے سیاسی حریف بوکھلاھٹ کا شکار ہیں اورجو مالی بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کے باعث ابھی تک اینٹی کرپشن کی پیشیاں بھگت رہے ہیں وہ بھی فواد چوہدری پر الزامات لگانے کے درپے ہیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی صاف شفاف سیاسی و بلا امتیاز تعمیراتی سرگرمیوں پر دوست ہی نہیں بلکہ مخالف سیاسی جماعتوں کے زی شعور ووٹروں سپورٹر بھی معترف ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں