جہلم پاکستانی نژاد برطانیہ پلٹ خاتون کلثوم اشرف پر سگے بھائی کا رشتہ داروں کے ساتھ ملکر تشدد

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +میاں محمد ساجد)جہلم پاکستانی نژاد برطانیہ پلٹ خاتون کلثوم اشرف پر سگے بھائی کا رشتہ داروں کے ساتھ ملکر تشدد،تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، میرا بھائی اور کزن میری قیمتی جائیداد ہتھیانے کے لئے حربے استعمال کر رہا ہے،میرے کرایے داروں کو ڈرا دھمکا کر دکانیں ہتھیانے کی کوششیں کر رہے ہیں پولیس تحفظ فراہم کرے، متاثرہ خاتون کی میڈیا سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق جادہ کی رہائشی برطانیہ پلٹ بیوہ خاتون کلثوم اشرف نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جی ٹی روڈ پر میری وراثتی اور خریدی ہوئی کروڑوں روپے کی قیمتی جائیداد موجود ہے جو میں نے کرایے پر دے رکھی ہے میرا بھائی اور کزن گزشتہ کئی سالوں سے مختلف طریقوں سے مجھے حراساں کر رہے ہیں، چند روز قبل انہوں نے میری دکانوں پر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کی، جس کی اطلاع میں نے متعلقہ تھانہ کو دی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی تو مرد وخواتین ملزمان مجھ پر حملہ آوور ہوگئے،تشدد سے میں زخمی ہو گئی پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کیا تو ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا لیں اب بھی ملزمان کی طرف سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کلثوم اشرف نے وزیراعظم پاکستان،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی،وزیراعلی پنجاب،وزیرقانون،آئی جی پنجاب،چیف سیکرٹری،کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوسے پر زور اپیل کی ہے کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور میری جائیداد کو قابضین سے بچایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں