سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ٹکٹنگ آفیسر نے لاپتہ بچہ والدین کے حوالے کر دیا

Spread the love

جس پر والدین نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ٹکٹنگ آفیسر نے بازار میں اپنی والدہ سے لاپتہ ہونے والا بچہ والدین کو با حفاظت حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کسی کام سے آنے والی خاتون سے اپنا بچہ لاپتہ ہو گیا جو سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکار کے ہاتھ لگ گیا جن کی دیکھ بھال کرنے سمیت سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کردی گئی اور متعلقہ تھانے کو بھی آگاہ کردیا گیا بعد ازاں لاپتہ ہونے والے بچے کی نشاندہی پر بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا جس پر والدین نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کو دعائیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں