پاکستان میں نوجوانوں کی اموات کا پہلا سبب سڑک حادثات ھیں اور یہ وہ جوان ھونے ھیں جو خاندان کی امیدوں کا مرکز ھوتے ھیں ۔۔۔
کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ اسے ھمارے معاشرے کا سنجیدہ ترین مسئلہ نہ سمجھا جائے ۔۔؟
الحمدلله حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی جو پاکستان کی پہلی نان گورنمنٹ آرگنائزیشن ھے جس کا بنیادی نقطہ روڈ سیفٹی ھے –
روڈ سیفٹی کی نوجوانوں میں زیادہ سے زیادہ آگاھی کے لئے موٹروے پولیس نارتھ 2 اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے مل کر ایک نئ سوچ کو پروان چڑھانے کی پہلی عملی کوشش کی جسے انشاءاللہ جاری رکھا جائے گا تاکے روڈ سیفٹی کے قوائد پر عمل کرکے کسی کے پیارے کی جان بچ جائے یہی صدقہ جاریہ ھے – اسی مثبت سوچ کے تحت
گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز ٹاھلیانوالہ ‘ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز جی ٹی روڈ جہلم میں روڈ سیفٹی تھیم والز بنائیں گئیں – جن پر روڈ سیفٹی کی اھمیت کے موثر پیغامات درج ھیں – تاکے نوجوان ان پر عمل کریں اور اپنے اور اپنے پیاروں اور دوسروں کی زندگیوں کا خیال رکھ سکیں –
